(24نیوز)پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے ,ایک تولہ سونا 1700 روپے سستا ہوکر 2 لاکھ 74ہزار 500 روپے کا ہوگیا .
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونا 1700 روپے سستا ہوکر 2 لاکھ 74ہزار 500 روپے کا ہوگیا جبکہ10 گرام سونا 1457 سستا ہوکر 2 لاکھ 35ہزار 340 روپے کا ہوگیا ، اس کے علاوہ ایک تولہ چاندی 3400 روپے پر برقرار ہے ۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 17 ڈالر کی کمی سے گیا اونس 2633 ڈالر کا ہوگیا ۔