شاہ رخ خان کی ہیروئن نہیں بننا چاہتی،روما مائیکل
29 سال کی ہوں، کنگ خان 50 سے بھی زیادہ ہیں جوشائقین کوپسندنہیں ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف ماڈل و اداکارہ روما مائیکل کا کہنا ہے کہ وہ فلم میں کبھی شاہ رخ خان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتیں۔
روما مائیکل نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں مقابلۂ حسن "مس گرینڈ انٹرنیشنل" میں پاکستان کی نمائندگی کرنے اور ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ اداکاری کرنے کے تجربے کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کی۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے روما مائیکل نے کہا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو میں ان کے ساتھ کام کر سکتی ہوں،مگرمجھے لگتا ہے کہ شاہ رخ خان عمر میں مجھ سے بہت بڑے ہیں اس لیے میرا ان کی ہیروئن بننا شائقین کو پسند نہیں آئے گا اس لیے میں ان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتی۔
اُنہوں نے میزبان کے پوچھنے پراپنی اصل عمر بتاتے ہوئے کہاکہ میں ابھی 29 سال کی ہوں جبکہ شاہ رخ خان کی عمر اب 50 سال سے بھی زیادہ ہے۔
رومامائیکل نے یہ بھی کہا کہ ویسے تو شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنا میرے لیے بہت بڑی بات ہو گی کیونکہ ان کے ساتھ کام کر کے میں فوراً پوری دنیا میں مشہور ہو جاؤں گی۔