ٹرمپ نے دوسری بیٹی ٹفنی کے سسر کو بھی اہم عہدہ دےدیا

امریکی صدر نے لبنانی نژاد سمدھی مسعد بولس کو مشیر برائے عرب و مشرق وسطیٰ نامزد کیاہے

Dec 02, 2024 | 16:08:PM

(ویب ڈیسک)امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی بیٹی ایوانکا کے سسر کے بعد اب دوسری بیٹی ٹفنی کے سسر کو بھی مشیر نامزد کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے اپنے لبنانی نژاد سمدھی مسعد بولس کو مشیر برائے عرب و مشرق وسطیٰ نامزد کیاہے جوڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری بیٹی ٹفنی کے شوہرمائیکل بولس کے والد ہیں، مسعد بولس ایک ممتاز بزنس مین اور حزب اللہ کی اتحادی مسیحی جماعت کے قریب سمجھے جاتے ہیں۔

لبنان سے تعلق ہونے کی وجہ سے مسعد بولس کے حزب اللہ کے ساتھ بھی تعلقات ہیں،حزب اللہ کی اتحادی مسیحی جماعت کے سربراہ سلیمان فرنجيہ ان کے دوست ہیں۔

ٹرمپ کی انتخابی مہم کے دوران بھی مسعد بولس نے امریکا کے عرب اور مسلم ووٹرز کو حمایت پر راضی کرنے کے لیے کلیدی کرداد ادا کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:2025 کیلئے دنیا کے بہترین شہر ، لندن کا پہلا، نیو یارک کا دوسرا نمبر

یاد رہے کہ گزشتہ روز ٹرمپ نے اپنی بیٹی ایوانکا کے شوہر جیرڈ کشنر کے والد چارلس کشنر کو فرانس میں امریکا کا سفیر نامزد کیا تھا۔

 

 

 

مزیدخبریں