اخراجات میں کمی کیلئے ملک بھر میں 446 یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)وفاقی حکومت کی جانب سے اخراجات میں کمی کے لیے ملک بھر میں 446 یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مزید 500 سے زائد یوٹیلیٹی سٹورز بند کرنے کابھی پلان ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ سٹورز کی بندش کے باوجود کسی ملازم کو نوکری سےنہیں نکالاجائے گا،صرف نقصان والے یوٹیلیٹی سٹورز کوبند کیا گیا جن سٹورز کی آمدنی کم اور نقصان زیادہ تھا ان کو بندکیا گیا،ملک کے دیہی علاقوں میں قائم زیادہ تر یوٹیلیٹی سٹورز بندش کی زد میں آئے ہیں۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نےاس سال اگست میں یوٹیلیٹی سٹورز کے لیے سبسڈی بند کردی تھی،وفاقی حکومت چینی،آٹا اور گھی سمیت 5 بنیادی اشیاء پر سبسڈی دے رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں مہنگائی ساڑھے 6 سال کی کم ترین سطح پر آگئی