حج درخواستوں کی وصولی میں کمی کے باعث تاریخ میں توسیع کا فیصلہ
13 روز توسیع کرنے کی تجویززیرغور، قرعہ اندازی اب 6 کی بجائے 9 دسمبر کوہوسکتی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) حج درخواستوں کی وصولی میں کمی کے باعث تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے 6 دسمبر کو ہونے والی حج قرعہ اندازی منسوخ کر دی گئی۔
وزارت مذہبی امور نے تاریخ میں توسیع کا فیصلہ حج درخواستوں کی وصولی میں کمی کے باعث کیاہے۔
ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق حج درخواستوں کی وصولی میں 13 روز توسیع کرنے کی تجویززیرغور ہے ، قرعہ اندازی اب 6 دسمبر کی بجائے 9 دسمبر کو کرنے کی تجویز دے دی گئی ہے۔
اب تک سرکاری حج اسکیم کے تحت 55 ہزار درخواستیں موصول ہوچکی ہیں،حج درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا حتمی اعلان کل کیا جائے گا۔