چکوال :تیز رفتاری کے باعث گاڑی کھائی میں جاگری، 2 افراد جاں بحق

Dec 02, 2024 | 18:45:PM
چکوال :تیز رفتاری کے باعث گاڑی کھائی میں جاگری، 2 افراد جاں بحق
کیپشن: کھائی میں گرنے والی گاڑی
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) چکوال میں تیز رفتار گاڑی کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق چکوال کی تحصیل چوآ سیدن شاہ کے علاقہ جھنگڑ بشارت آڑہ روڈ پر بکر والوں کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث توازن برقرار رکھنے میں ناکام رہی اور  کھائی میں  جا گری، حادثے  کے باعث 2 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ 13 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، جس کے بعد زخمیوں   کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کٹاس منتقل کر دیا ۔ 

 ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غلطی اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔