(احتشیام کیانی)دارالحکومت کے ڈی چوک میں احتجاج کے باعث انسدادِ دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی سمیت 96افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی چوک میں احتجاج پر درج مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی اے کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں ،بشری بی بی، بیرسٹر گوہر، شعیب شاہین، علی بخاری اور عامر مغل کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں ،انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 96 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا وارنٹ گرفتاری جاری کیے ۔
عمر ایوب، شیر افضل مروت، خالد خورشید، فیصل جاوید کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں، ایم این اے عبدالطیف، فاتح الملک، علی ناصر، صوبائی وزیر ریاض خان ،علی زمان، پیر م،صور، میاں خلیق الرحمان، سہیل آفریدی، شہرام خان ترکئی ،بریگیڈیر ریٹائر مشتاق اللہ، میجر ریٹائر راشد ٹیپو، زلفی بخاری، سلمان اکرم راجہ، مراد سعید، رؤف حسن کے بھی وارنٹ جاری کیے گئے ہیں ۔