روپیہ تگڑا ہو گیا، ڈالر کی قدر میں کمی آ گئی

Dec 02, 2024 | 19:30:PM

(اشرف خان)معاشی استحکام کیلئے حکومتی اقدامات رنگ لانے لگے ، کئی روز مسلسل اضافے کے بعد ڈالر سستا ہو گیا ۔

سٹیت بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر  8 پیسے سستا ہوگیا ،انٹر بینک میں ڈالر278.05 روپے سے کم ہوکر  277.97 روپے پر بند ہوا ۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی پر کاروبار کا اختتام ، آج سٹاک مارکیٹ اپنا بنایا ہوا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا، نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ،100 انڈیکس 1917 پوانٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 3 ہزار 274 کہ نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

مزیدخبریں