بالائی علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان

Dec 02, 2024 | 19:51:PM
بالائی علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان تاہم شمال مشر قی بلوچستان ، با لا ئی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

 جنو بی پنجاب میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے ۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں ہلکی دُھند چھائےرہنے کی توقع، اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے،خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے تاہم کوہستان ، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بٹگرام، ایبٹ آباد ، مانسہرہ، ہری پور اورمالاکنڈ میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

 آج  کم سےکم درجہ حرارت ، لہہ منفی 08 ، سکردو،گوپس، ہنزہ منفی03اورکالام میں منفی01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔