ہلاکتوں کا پروپیگنڈا، ایف آئی اے نے جھوٹ پھیلانے والوں کے خلاف شکنجہ کس لیا

Dec 02, 2024 | 20:47:PM
ہلاکتوں کا پروپیگنڈا، ایف آئی اے نے جھوٹ پھیلانے والوں کے خلاف شکنجہ کس لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ہلاکتوں کا پروپیگنڈا پھیلانے والوں کیخلاف بڑی کارروائی کا فیصلہ، ایف آئی اے نے جھوٹ پھیلانے والوں کے خلاف شکنجہ کس لیا۔
پاکستان تحریک انصاف کی فائنل کال اور ہلاکتوں کے حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا کرنے کے معاملہ پرایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سوشل میڈیا پر جھوٹ پھیلانے والوں کے خلاف شکنجہ کس لیا ،ایف آئی اے نے سوشل میڈیا ایکٹویسٹوں کے خلاف سائبر ٹرییرازم کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرادیا،ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ آڈیولیکس کمیشن کیس، معاملہ آئندہ کابینہ میں پیش کیا جائےگا، مقدمہ میں پاکستان تحریک انصاف کے 10 سوشل میڈیا ایکٹویسٹ کے خلاف پیکا ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں،ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے مقدمہ درج کر کے گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: