(اویس کیانی) حکومت نے کراچی کے لیےماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 18 پیسے فی یونٹ سستی کر دی ۔
نیپرانےستمبر2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ،کےالیکٹرک صارفین کو کمی کا ریلیف دسمبر2024 کے بلز میں دیا جائے گا،جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اطلاق ماہانہ300یونٹ تک بجلی استعمال کرنےوالے صارفین پر نہیں ہوگا،کےالیکٹرک نےستمبرکی ایڈجسٹمنٹ میں16 پیسے فی یونٹ کمی مانگی تھی،کےالیکٹرک نےصارفین کو24کروڑ 70 لاکھ روپے واپس کرنے کی درخواست کی تھی۔