کراچی: دھڑ سے جڑی 2 نومولود بچیوں کو سرجری کے بعد الگ کر دیا گیا

Dec 02, 2024 | 21:13:PM
کراچی: دھڑ سے جڑی 2 نومولود بچیوں کو سرجری کے بعد الگ کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )دھڑ سے جڑی نوشہروفیروز کی 2 نومولود بہنوں کو کراچی میں قومی ادارہ برائے اطفال میں کامیاب سرجری کے بعد الگ کردیا ۔

دھڑ سے جڑی نوشہروفیروز کی 2 نومولود بہنوں کی این آئی سی ایچ میں کامیاب سرجری کی گئی۔  آپریشن کے بعد دونوں بچیوں کی حالت بہتر ہے،این آئی سی ایچ انتظامیہ کے مطابق 4 گھنٹے تک جاری سرجری میں چار بڑے ہسپتالوں کے ماہر سرجنز نے حصہ لیا،ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی سی ایچ ڈاکٹر ناصر کا کہنا ہے کہ دونوں بہنوں کی سرجری مفت کی گئی اور تمام اخراجات اسپتال انتظامیہ نے برداشت کیے ہیں۔