لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی خالی آسامیوں کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب 

Dec 02, 2024 | 21:26:PM
لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی خالی آسامیوں کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی خالی آسامیوں کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا گیا،جوڈیشل کمیشن نے اجلاس کے انعقاد کے حوالے سے  مراسلہ جاری کردیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت 14 دسمبر کو اجلاس ہوگا ،اجلاس میں 7 وکلاء کو لاہور ہائیکورٹ کا  ایڈیشنل جج تعینات کرنے پر غور ہوگا،ملک اویس خالد ایڈووکیٹ ،محمد جواد ظفر ایڈووکیٹ،علی مسعود حیات  ایڈووکیٹ، ضیا الرحمان ،ایڈووکیٹ صدیق اعوان،حسن نواز مخدوم ،، عامرانجم ملک کو جج لاہور ہائیکورٹ تعینات کرنے پر غور کیا ہوگا۔

یاد رہے کہ  لاہور ہائیکورٹ میں  اس وقت 25 ججز کی آسامیاں خالی ہیں۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: