وفاقی کابینہ کا اجلاس، وزیر اعظم کا مہنگائی کم ہونے پر اظہار تشکر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، شہباز شریف نے مہنگائی کم ہونے پر اظہار تشکرکیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیکیورٹی جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر داخلہ محسن نقوی اور سیکرٹری داخلہ نے 24 نومبر کے بعد کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ سیکرٹری داخلہ کی جانب سے چائنیز کی سکیورٹی کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی ، 26 نومبر کو ہونے والی گرفتاریوں اور اس کے مقدمات بارے میں بھی وزیر اعظم کو بتایا گیا۔
مزید پڑھیں:روپیہ تگڑا ہو گیا، ڈالر کی قدر میں کمی آ گئی
اجلاس میں وزیراعظم کی جانب سے تشکیل کردہ ٹاسک فورس اور دیگر اہم امور کاجائزہ لیا گیا، وزیر اعظم شہباز شریف نے اینٹی رائٹس فورس کو مضبوط بنانے پر زور دیا ۔
وزیراعظم نے مہنگائی کی کم ترین سطح پر آنے پر اظہار تشکرکیا، کہاکہ ایک ماہ سے زائد عرصے میں یہ مہنگائی کی کم ترین سطح ہے ۔ شہباز شریف نے سول ایویشن کو بھی شاباش دی، ساتھ ہی پی آئی اے روٹس کھلنے پر ٹیم کو مبارکباد دی ۔ شہباز شریف نے کہا کہ شوگر ایکسپورٹ حکمت عملی بہترین رہی ۔ اجلاس میں وزیر قانون ،اٹارنی جنرل، احد چیمہ ،رانا ثنا اللہ خان اور دیگر بھی موجود تھے۔