میٹروبس سروس 5روز مسلسل بند رہنے کے بعد بحال کرنے کا فیصلہ 

Dec 02, 2024 | 21:31:PM

(ارشاد قریشی)میٹروبس انتظامیہ راولپنڈی نے  مسلسل5روز سےبند  سرو س کو بحال کرنے کا فیصلہ  کیاہے۔ 

تفصیلات کے مطا بق راولپنڈی میں 5 روز سے بند رہنے والی میٹرو بس سروس کل بحال کی جائے گئی،راولپنڈی میٹروبس سروس صدر  سٹیشن تا فیض آباد  سٹیشن تک ٹریک کی مرمت کے باعث میٹرو بس سروس راولپنڈی میں بند کی گئی تھی ،میٹروبس انتظامیہ کے مطابق میٹرو بس سروس صدر سٹیشن تا پاک سیکریٹریٹ تک کل سے مکمل طور پر بحال ہوگئی۔ 

یہ بھی پڑھیں:  حکومت نے کراچی والوں کیلئے بجلی سستی کر دی

مزیدخبریں