شیخوپورہ میں ضمنی انتخاب کے باعث 5 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) شیخوپورہ میں ضمنی انتخاب کے باعث 5 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 139 فیروزوالا میں 5 دسمبر کو ضمنی انتخاب ہوگا جس کے پیش نظر ضلع میں انتخاب کے روز عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ صوبائی حلقہ پی پی 139 کی نشست رانا افضال حسین کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی، وہ اس سے قبل رانا تنویر حسین کی جانب سے نشست چھوڑنے کے بعد ضمنی انتخاب میں ہی ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: میٹروبس سروس 5روز مسلسل بند رہنے کے بعد بحال کرنے کا فیصلہ