(24نیوز ) پنجاب کے علاقے جڑانوالہ میں ٹک ٹاک کا شوق نئی نویلی دلہن کی جان لے گیا۔
پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 22 سالہ فاطمہ پستول کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہی تھی کہ گولی چل گئی،جڑانوالہ پولیس کے مطابق فاطمہ کی 2 روز قبل ہی شادی ہوئی تھی، متوفیہ کی لاش ہسپتال منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ ٹک ٹاک پر وائرل ہونے کی دوڑ میں اب تک متعدد افراد جان سے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:چاند اور زمین میں وقت کی رفتار میں کیا فرق ہے اور اس کی وجہ کیا ہے؟ جانئے