(24نیوز) کورونا کی دوسری لہرآپے سے باہر ہوگئی۔ وائرس سے 63 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 11 ہزار 746 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 47 ہزار 648 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک بھر میں ایک ہزار 220 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 58 ہزار 220، سندھ میں 2 لاکھ 47 ہزار 727، خیبر پختونخوا میں 67 ہزار 419 بلوچستان میں 18 ہزار 830، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 909، اسلام آباد میں 41 ہزار 493 جبکہ آزاد کشمیر میں 9 ہزار 50 کیسز رپورٹ ہوئے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 ہزار 785 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ ایک ہزار 312 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔