(24 نیوز)پاک افغان بارڈر پر دہشت گردوں کی جانب سے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی دی گئی۔ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دیر کے قریب پاک افغان بارڈر پر سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کی جانب سے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی ہےجبکہ سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں سوات سے تعلق رکھنے والے عابد اور یوسف خان سمیت مردان کا عبدالستار شامل ہے جبکہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور گرینیڈ برآمد ہوئے۔