چیئرمین اوگرا کی تعیناتی آسان،عمر کی شرط ختم

Feb 02, 2021 | 10:23:AM
چیئرمین اوگرا کی تعیناتی آسان،عمر کی شرط ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)  کے  چیئرمین  کی تعیناتی کے لئے عمر کی شرط ختم کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  چیئرمین اوگرا  کے عہدے کے لئے پہلے اشتہار میں کم سےکم عمر 57  سال رکھی گئی تھی جسے اب ختم کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ عمر کی شرط یوسف خان نامی امیدوار کو چیئرمین  اوگرا لگانے کے لئے ختم کی گئی ہے، یوسف خان کی تعیناتی کی منظوری کابینہ کے آج کے اجلاس میں متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق یوسف خان کا ایک وفاقی وزیر سے قریبی تعلق بتایا جاتا ہے، آذربائیجان سےگریجویٹ کرنے والے  یوسف خان کے پاس لیڈرشپ مینجمنٹ کاکوئی تجربہ نہیں ہے۔