کراچی،قتل ہونیوالی لڑکی سے ان کا کوئی رشتہ نہیں،والد کا بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں لڑکی کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار قتل ہونے والے لڑکے کے والد کا بیان سامنے آ گیا۔
تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن میں فائرنگ سے موٹرسائیکل پر سوار خاتون اور مرد جاں بحق ہو گئے جن کی شناخت عدنان اور عینی کے ناموں سے ہوئی۔پولیس کے مطابق دونوں کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا، موقع سے 30 بور پستول کے 6 خول ملے ہیں، عدنان کو جسم کے اوپری حصے میں 2 گولیاں لگیں جبکہ عینی کو 4 گولیاں لگیں۔
مقتول عدنان کے والد کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کی کسی سے دشمنی نہیں تھی اور وہ غیر شادی شدہ تھا، قتل ہونے والی لڑکی سے ان کا کوئی رشتہ نہیں ہے۔ عدنان ہجرت کالونی کا رہائشی اور کلفٹن کے ریسٹورنٹ میں کام کرتا تھا۔عینی شاہدین کے مطابق پہلے فائرنگ کی آواز آئی اور پھر ایک فور وہیل گاڑی تیزی سے گزری۔
پولیس کے مطابق لڑکے کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار خاتون عینی شادی شدہ تھی اور اس کا شوہر الطاف عرف طوفان ہجرت کالونی میں ڈبو کی دکان چلاتا ہے، خاتون کے اہلخانہ میں سے کسی نے تاحال پولیس سے رابطہ نہیں کیا۔پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔