پائلٹس کے جعلی لائسنس اسکینڈل میں مزید انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کے پائلٹس کے جعلی لائسنس اسکینڈل میں مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے سیول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے اعلیٰ حکام کا فرنٹ مین کے ذریعے پائلٹس سے پیسے لینے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق فی پرچہ 5 لاکھ روپے لے کر پائلٹس کی جگہ کسی اور کو بٹھاکر امتحان پاس کروایا جاتا تھا۔خیال رہے کہ جعلی یا مشکوک لائسنس کے الزام کے تحت حکومت نے پاکستان ائیرلائنز (پی آئی اے) کے 141 پائلٹس سمیت 262 پائلٹس کی لسٹ جاری کی تھی۔