(24نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان کے معاملے پر ٹرمپ اور نئی بائیڈن انتظامیہ کی سوچ ایک ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ سے افغانستان کے معاملے پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔ پاکستان جو کردار ادا کر سکتا ہے اس پر گزارشات پیش کیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے معاہدہ محدود مدت کے لئے تھا۔ ہمارے غیر ملکی ذرائع میں بہتری آئی تو ہم نے پیسے واپس کر دیئے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان خارجہ امور میں ہرگز تنہا نہیں،آج بھارت پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں، وہاں جنونی حکومت ہے،کشمیر ہماری شہ رگ ہے۔