آسٹریلیاکے مغربی علاقے آگ کی لپیٹ میں۔۔درجنوں گھر  کوئلہ بن گئے

Feb 02, 2021 | 12:56:PM
آسٹریلیاکے مغربی علاقے آگ کی لپیٹ میں۔۔درجنوں گھر  کوئلہ بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) آسٹریلیا کے مغربی علاقوں میں لگنے والی آگ سے درجنوں گھر جل کر خاک ہو گئے۔

 تفصیلات کے مطابق  آسٹریلیا کے مغربی علاقوں پرتھ اور پرتھ ہلز کے جنگلوں میں لگنے والی آگ کو بجھانے کے لئے سینکڑوں فائر فائٹرز اور ہیلی کاپٹر مصروف عمل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ تیز ہوائیں کام میں رکاوٹ کا باعث بن رہی ہیں۔ انہوں نے لوگوں کو متاثرہ علاقوں سے نکل کر محفوظ مقامات پر جانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

 واضح رہے کہ آسٹریلیا کے جنگلات میں گذشتہ برس بھی آگ لگی تھی جس میں ہزاروں ایکڑ کا علاقہ شعلوں کی نذر ہو گیا تھا۔