(24نیوز)تحریک انصاف کا ہم خیال گروپ ناراض ہو گیا،گروپ کے چیئرمین غضنفر عباس چھینہ خواجہ داﺅد سلیمانی کے تحفظات دور کرنے میں ناکام رہے، غضنفر عباس چھینہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے بارے میںتحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کرواتے رہے لیکن ارکان نے یقین دہانیوں کو ماننے سے انکار کر دیااور اپنے مطالبات پر قائم رہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحریک انصاف کے ہم خیال گروپ کا اجلاس ہوا،اجلاس میں چیئرمین غضنفر عباس چھینہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات پر ارکان کو اعتماد میں لیا ،ہم خیال گروپ کے رکن خواجہ داﺅد سلیمانی نے وزیر اعلیٰ کے وعدوں پر اعتبار کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اب وعدے نہیں عمل چاہتا ہوں۔میں کوئی ذاتی نہیں بلکہ حلقے کی عوام کی بات کررہا ہوں۔غضنفر عباس چھینہ نے کہا کہ سب ارکان کو اپنے اپنے حلقوں کیلئے فنڈز ملیں گے ،لیکن ہم خیال گروپ کے ارکان نے وزیر اعظم سے ملاقات کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اب گروپ کے تحفظات سے وزیر اعظم کو آگاہ کریں گے اور سینٹ انتخابات میں اپنا امیدوار لائیں گے ، اگر امیدوار نہ لاسکے تو سینٹ انتخابات میں خاموشی اختیار کریں گے۔
تحریک انصاف کو جھٹکا، ہم خیال گروپ ناراض ،یقین دہانیاں ماننے سے انکار
Feb 02, 2021 | 16:41:PM