(24نیوز) وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے رہنما نواز شریف، آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان ملک کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کر دیں میں کل ہی استعفا دیدوں گا ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے نہ لانگ مارچ کیا نہ لوگوں کو اکٹھا کرنے میں کامیاب ہوئی، اب استعفے دینے کی بجائے یہ سینٹ الیکشن لڑ رہے ہیں، ایسے لوگ استعفے دینے کی جرات نہیں رکھتے۔ استعفے دینے کے لئے ہمت اور جرات چا ہئے ، اگر ان میں استعفے دینے کی ہمت ہوتی تو این آر او کرکے ملک سے نہیں بھاگتے۔ پوری زندگی جھوٹے وعدے کرتے رہے اور اس بار بھی استعفوں کا جھوٹ بولا۔
لوٹا پیسہ دو ۔۔استعفا لو۔۔عمران خان کی پیشکش
Feb 02, 2021 | 17:31:PM