بتاتے ہیں استعفے کیا ہوتے ہیں، تھوڑا صبر تو کرو،مریم نوا ز کا ٹویٹ

Feb 02, 2021 | 18:16:PM
 بتاتے ہیں استعفے کیا ہوتے ہیں، تھوڑا صبر تو کرو،مریم نوا ز کا ٹویٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ہمارے استعفے ایماندار بندے جیسے نہیں ہوں گے کہ سپیکر بلائے تو غائب ہو جائو۔
تفصیلا ت کے مطا بق مریم نوا زنے وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے اپنے  ٹویٹ میں کہا کہ ہم تحریک انصاف کی طرح نہیں کرینگے کہ سڑک پر کھڑے ہو کر صبح شام اسمبلی کو گالیاں دیتے رہو، پھر اسی اسمبلی میں آ بیٹھو اور سال بھر کی غیر حاضری کی تنخواہیں اور الائونسز بھی وصول کرلو۔ بتاتے ہیں استعفے کیا ہوتے ہیں، تھوڑا صبر تو کرو۔