کتابوں پر این او سی کی ڈیڑھ لاکھ فیس کا فیصلہ منسوخ

Feb 02, 2021 | 18:30:PM

(24 نیوز)پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے کتابوں پر این او سی کی ڈیڑھ لاکھ فیس کا فیصلہ منسوخ کرتے ہوئے پرانے ریٹس بحال کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے پری ون سے بارہویں جماعت تک کی کتب کی فیس 20 ہزار روپے مقرر، ایک کتاب کیلئے مستقل طور پر این او سی حاصل کرنے کی فیس 30 ہزار روپے مقرر، پہلی جماعت تا تیسری جماعت تک کی کتب کی نظر ثانی فیس 3 ہزار روپے مقرر ،چوتھی اور پانچویں جماعت کی کتب کی نظر ثانی فیس 5 ہزار روپے مقرر کردی گئی ہے۔
چھٹی تا آٹھویں جماعت تک کی نظر ثانی فیس 8 ہزار روپے مقرر میٹرک کیلئے 10 ہزار روپے اور انٹرمیڈیٹ کیلئے 12 ہزار روپے نظر ثانی فیس مقرر پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے بورڈ آف گورنرز نے نئی فیسوں کے اطلاق کی منظوری دے دی ہے۔

مزیدخبریں