محکمہ بلدیات ،ڈائریکٹر پروٹوکول سندھ سمیت257 اسسٹنٹ پروفیسرز،214 ڈاکٹروں کی اگلے گریڈ میں ترقی

Feb 02, 2021 | 18:30:PM

(24نیوز)سندھ سرکار نے محکمہ کالجز تعلیم کے 257 اسسٹنٹ پروفیسرز ، گریڈ اٹھارہ کے سینیئر میڈیکل آفیسرز کو گریڈ انیس میں ترقی دے دی ۔ترقی پانے والے ڈاکٹرز کی تعدا 214 ہے ۔
 تفصیلا ت کے مطا بق گریڈ 18 کے اسسٹنٹ پروفیسرز کو 19 میں ترقی دیکر ایسوسی ایٹ پروفیسر تعینا ت کر نے کا حکم  ۔ 181مرد اور 76 خوا تین اسا تذہ کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی گئی ۔

 18 گریڈ کے ڈائریکٹر پروٹوکول سندھ بابر حیدر جلبانی کو 19 گریڈ میں ترقی دے دی ۔سلیکشن بورڈ ون کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن جاری ۔ ترقی پانے والے افسر بابر حیدر جلبانی کو ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل پروٹوکول سیل سندھ تعینات کیا گیا ہے۔ محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

سندھ سرکار نے فاروق اعظم میمن کو سیکریٹری صوبائی محتسب اعلی سندھ تعینات کردیا ۔فاروق اعظم میمن کا سینئر ممبر سندھ ریونیوبورڈ  تبادلہ کیا گیا ۔اس کے سا تھ سا تھ محکمہ بلدیات کے 15 افسران کو اگلے گریڈ میں ترقیاں دے دی گئی ہیں 18 گریڈ کے افسروں کو 19 گریڈ میں ترقیاں ملیں۔ترقیوں کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر کو ایڈیشنل ڈائریکٹر بنا دیا گیا۔

مزیدخبریں