پنجاب اسمبلی میں بھارتی کسانوں پر مظالم کیخلاف قرارداد منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پنجاب اسمبلی میں بھارتی کاشتکاروں پر مودی سرکاری کی جانب سے مظالم کے حوالے سے پیش کی گئی قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔
تفصیلا ت کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن سردار رمیشن سنگھ اروڑا نے پنجاب اسمبلی میں بھارتی حکومت کی جانب سے مظالم کے حوالے سے قرار داد پیش کی ۔قرارداد میں کہا گیا تھا کہ کسان ،مسلمان دیگر اقلیتیں اور دلت آر ایس ایس کے ظلم سے محفوظ نہیں۔کسانوں کومودی سرکار زندہدرگور کرنا چاہتی ہے۔
قرارداد میں مزید کہا کہ بھارتی کسان شدید سردی میں بچوں خواتین اور بزرگوں کے ساتھ احتجاج کر رہے ہیں۔ پنجاب کا یہ ایوان بھارتی کسانوں پر تشدد کی مذمت کرتا ہے۔ بھارت جمہوری ملک ہونے کا دعوی کرتا ہے لیکن کوئی بھی پڑوسی ان کے شر سے محفوظ نہیں ۔