خدمت کے لیے آئے، عیاشی کرنے نہیں ،وزیراعظم نے اسلا م آباد حادثہ کا نوٹس لے لیا،شبلی فراز

Feb 02, 2021 | 19:00:PM
خدمت کے لیے آئے، عیاشی کرنے نہیں ،وزیراعظم نے اسلا م آباد حادثہ کا نوٹس لے لیا،شبلی فراز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کابینہ اجلاس پر میڈیا بریفنگ کے دورا ن کہا ہے کہ وزیراعظم پروٹوکول اور نمائشی کلچر کے سخت مخالف ہیں، ہم خدمت کے لیے آئے ہیں، عیاشی کرنے نہیں۔
تفصیلا ت کے مطا بق شبلی فرا ز نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا ہفتہ وار اجلاس ہوا  جس میں شاہد گوندل کے لیے دعائے مغفرت کی گئی ۔اسلام آباد میں ٹریفک حادثہ سے انسانی جانوں کے ضیاع کا وزیراعظم نے نوٹس لیا ہے۔ وزیراعظم نے سیکیورٹی سے زیادہ پروٹوکول کے لیے اسکواڈ رکھنے کی مذمت اور حوصلہ شکنی کی ہدایت کی ہے ۔
شبلی فرا ز نے مزید کہا ہے کہ اگر کسی کو سکیورٹی خدشات ہوتے ہی تو اسکو سکیو رٹی دی جاتی ہے۔ قبضہ مافیا کے خلاف مہم جاری ہے، ریلوے کی زمین بھی واگزار کی جارہی ہے۔