(24نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو پرانے تنازع کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنا چاہیے۔ مسلح افواج ہر خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے ، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ ہماری صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے جنرل ڈیوٹی (جی ڈی) پائلٹس کی پاسنگ آئوٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے علاقائی اور عالمی امن کیلیے بہت سی قربانیا ں دی ہیں، ہم امن بقائے باہمی اور باہمی احترام کے اصولوں پر یقین رکھتے ہیں۔ پاکستان امن سے محبت کرنیوالاملک ہے، اب وقت آگیا ہے کہ امن کا ہاتھ ہر طرف بڑھنا چاہیے۔
آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک دشمنوں کے خلاف آپریشنز میں مسلح افواج کے درمیان تعاون سے بہتری آئی ہے۔ پاکستان کے عوا م کوپاک فضائیہ پرفخرہے ۔ امید ہے کہ ہما ری ائرفورس عظمت اورمہارت کی بلندیوں کوچھوئے گی۔ انہوں نے سعودی عرب کے کیڈٹس کی موجودگی کوبھی سراہا اور کہا کہ ہمیں فخرہے ہم مذہب، بھائی چارے اورثقافتی اقدار سے جڑے ہو ئے ہیں۔
فضائیہ پرفخر، امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،آ رمی چیف
Feb 02, 2021 | 19:52:PM