(24نیوز)عرب میڈیا نے تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بنگلا دیش کی حکومت نے 2018 میں بیک وقت سینکڑوں موبائل فونز کی جاسوسی کرنے کے آلات اسرائیل سے خریدے۔
تفصیلا ت کے مطا بق الجزیرہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ساختہ آلات کو ہنگری کا ظاہر کرکے خریدا گیا، بنکاک کے ٹھیکیدار نے سودا کروانے میں مدد کی۔رپو رٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسرائیلی انٹیلی جنس نے بنگلا دیش کے فوجیوں کو ہنگری میں ٹریننگ بھی دی۔
یا د رہے کہ بنگلا دیش کے سرکاری سطح پر اسرائیل کے ساتھ تعلقات نہیں ہیں۔
بنگلا دیشی فوجیوں کی اسرائیلی انٹیلی جنس سے ٹریننگ کا انکشاف
Feb 02, 2021 | 20:24:PM