بقایا رقم بھی جلد ادا کرو، براڈ شیٹ کی نیب کو دھمکی

Feb 02, 2021 | 23:11:PM
بقایا رقم بھی جلد ادا کرو، براڈ شیٹ کی نیب کو دھمکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بقایا رقم بھی جلد ادا کرو، براڈ شیٹ کی نیب کو دھمکی،براڈ شیٹ کا کہنا ہے کہ  2.2 ملین ڈالر جلد نہ ملے تو پاکستانی اثاثوں کے خلاف کارروائی دوبارہ شروع کی جاسکتی ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق براڈ شیٹ قانونی اخراجات سمیت دیگر واجبات  کے ضمن میں نکلنے والی رقم جلد وصول کرنا چاہتا ہے۔
نجی ٹی وی نے براڈ شیٹ اور نیب کے وکلا کے درمیان گزشتہ دو ہفتوں میں ہونے والی خط و کتابت حاصل کرلی،جس کے مطا بق حکومت پاکستان کسی قانونی کارروائی کا سامنا کئے بغیر رقم ادا کرنا چاہتی ہے ۔نیب کے وکلاء کا کہنا ہے کہ کوویڈ کے سبب تاخیر کا سامنا ہے، کلیئرنس ملتے ہی رقم ادا کردی جائے گی۔نجی ٹی وی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی طرف سے براڈ شیٹ کو واجب الادا رقم پر سود بھی چڑھ رہا ہے۔
یا د رہے کہ براڈ شیٹ نیب کے خلاف ہائی کورٹ میں کیس جیتنے کے بعد 29 ملین ڈالر کی رقم پہلے ہی وصول کرچکا ہے۔