میڈیا ہائوسز کو بقایا جات ادا کرنیکی تیاری

Feb 02, 2021 | 23:44:PM
میڈیا ہائوسز کو بقایا جات ادا کرنیکی تیاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حکومت نے میڈیا ہاﺅسز کو 14 کروڑ 13 لاکھ روپے کے بقایاجات ادا کرنے کیلئے وزارت اطلاعات نے فنڈز کے اجرا کیلئے ای سی سی سے مدد مانگ لی۔
 تفصیلات کے مطابق وزارت اطلاعات کی سمری کل اقتصادی رابطہ کمیٹی میں پیش کی جائے گی ۔سمری میں فنڈز کے اجرا کیلئے وزارت خزانہ کو ہدایات جاری کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔واضح رہے عوام کو رونا کی وبا سے بچاو کیلئے میڈیا پر آگاہی مہم چلائی گئی تھی۔ آگاہی مہم پر 14 کروڑ 13 لاکھ روپے کے اخراجات کئے جاچکے ہیں۔ ابھی تک میڈیا ہائوسز کو بقایاجات ادا نہیں کئے گئے۔
 بجٹ کی عدم دستیابی کے باوجود وزارت اطلاعات سے میڈیا مہم چلوائی گئی۔کابینہ نے وزارتِ اطلاعات کو ہنگامی بنیاد پر آگاہی مہم کیلئے ہدایت کی تھی۔ پرائیوٹ پبلک چینلز پر 14 کروڑ 13 لاکھ روپے کی آگاہی مہم چلائی گئی۔ وزارت اطلاعات نے فنڈز کا معاملہ وزارت خزانہ کے ساتھ متعدد بار اٹھایا، وزارت خزانہ نے ابھی تک فنڈز جاری نہیں کئے۔ میڈیا مہم کو قومی رابطہ کمیٹی ،کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں ترتیب دیا گیا تھا۔