کورونا مزید 29 افراد کی جان لے گیا۔۔6047 نئے مریض رپورٹ

Feb 02, 2022 | 09:47:AM

  (24نیوز) ملک میں کورونا کے وار جاری،گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح 9اعشاریہ آٹھ آٹھ پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 29 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 330 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 36 ہزار 413 ہوگئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 47 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 4 لاکھ 82 ہزار 316، سندھ میں 5 لاکھ 44 ہزار 722، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 96 ہزار 328، بلوچستان میں 34 ہزار 501، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 737، اسلام آباد میں ایک لاکھ 29 ہزار 4 جبکہ آزاد کشمیر میں 38 ہزار 805 کیسز رپورٹ ہوئے،ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 51 لاکھ 34 ہزار 775 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 61 ہزار 190 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 13 لاکھ 4 ہزار 980 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 559 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 330 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 185، سندھ میں 7 ہزار 840، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 9، اسلام آباد میں 982، بلوچستان میں 368، گلگت بلتستان میں 188 اور آزاد کشمیر میں 758 مریض جاں بحق ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیںبارشوں کا طوفانی سپیل شروع۔سلسلہ کب تک چلے گا؟محکمہ موسمیات نے بڑا الٹی میٹم دیدیا

مزیدخبریں