بارشوں کا طوفانی سپیل شروع۔سلسلہ کب تک چلے گا؟محکمہ موسمیات نے بڑا الٹی میٹم دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پنجاب، خیبرپختونخوا میں بارش کی پیشگوئی کردی،مری اور گلیات میں برف باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔ کراچی میں تیز ہوائیں اور آندھی چلنے کی توقع ہے، اس کے علاوہ اسلام آباد،راولپنڈی،چکوال، لاہور،گجرات، گوجرانوالہ و دیگر علاقوں میں بارش جبکہ جنوبی پنجاب میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ پشاور سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں بھی بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کی توقع ہے،بارشوں کا سلسلہ 2 سے 4 دن تک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ مو سمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ24گھنٹوں کے دوران مغربی ہوائیں پاکستان پہنچ جائیں گی، ملک کے مختلف حصوں میں بدھ کی رات اور جمعرات کو گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے ۔نیلم ، حویلی، استور اور ہزارہ میں برفباری متوقع ہے،محکمہ موسمیات نے کراچی اور بلوچستان میں تیز ہوائیں چلنے سے سردی بڑھنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہواؤں کی سمت تبدیل ہونے سے سردی یا خنکی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہری اب اپنا کورونا ٹیسٹ خود کریں۔۔وزارت صحت نے بڑا فیصلہ سنا دیا