شہری اب اپنا کورونا ٹیسٹ خود  کریں۔۔وزارت صحت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

Feb 02, 2022 | 12:02:PM
 کورونا وائرس،شہری ،کورونا ٹیسٹ ، وزارت صحت ، ٹیسٹنگ کٹ   فروخت
کیپشن:  کورونا ٹیسٹ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کورونا وائرس کی روک تھام کا سلسلہ جاری،شہری اب اپنا کورونا ٹیسٹ  گھر میں خود ہی کرسکیں گے، وزارت صحت نے  کورونا ٹیسٹنگ کٹ  کی  فارمیسی اور میڈیکل اسٹور پر  فروخت کی اجازت دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیکل ڈیوائس بورڈ کے اجلاس میں کورنا ٹیسٹنگ کٹ میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز پر  فروخت کرنے کی اجازت  دینے کا فیصلہ  کیا گیا ،اجلاس میں  کہا گیا کہ ریپڈ اینٹی جن کورونا ٹیسٹنگ سے وبا کی  تشخیص انتہائی آسانی سے کی جا سکتی ہے ۔

 دوسری جانب ملک  بھرمیں کورونا  سےمزید29افراد جان   گنوا بیٹھے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار330ہو گئی،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر ( این سی او سی) کے مطابق گزشتہ24  گھنٹے کے دوران ملک بھرمیں61 ہزار190کورونا ٹیسٹ کئے  گئے جن میں سے  6 ہزار47 افراد میں  وائرس کی تصدیق ہوئی۔

 خیال رہے کہ  گزشتہ روز  این سی او سی نے ملک بھر میں گھر گھر خصوصی ویکسی نیشن مہم بھی شروع کرنے کا اعلان کر دیا  جس کے تحت ٹیمیں شہریوں کو گھروں تک جا کر ویکسین لگائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: بارشوں کا طوفانی سپیل شروع۔سلسلہ کب تک چلے گا؟محکمہ موسمیات نے بڑا الٹی میٹم دیدیا