چکن پھر مہنگا۔۔ فی کلو کتنے روپے کا ہوگیا؟

Feb 02, 2022 | 12:20:PM
برائلر مرغی، گوشت،فارمرز، فی کلوگرام
کیپشن: برائلر مرغی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 14 روپے اضافہ، مرغی کا گوشت 284 روپے کلوگرام ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں  زندہ برائلر مرغی کا ریٹ دس روپے اضافے کے بعد 196 روپے فی کلوگرام ہوگیا جبکہ صافی گوشت 315 روپے فی کلوگرام فروخت ہورہا ہے۔ برائلرمرغی چودہ روپے اضافے کے بعد 284 روپے فی کلوگرام ہوگیا۔ 

دکانداروں کا  کہنا ہے کہ فارمرز نے بے جا ٹیکسزاور فیڈ کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مرغی کی پروڈکشن میں کمی کی، لاگت سے بھی کم میں مرغی فروخت ہونے کی وجہ سے فارمرزنقصان میں تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اب مرغی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے تو فارمرز کے نقصان سے باہر آنے کے چانسز بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیںشہری اب اپنا کورونا ٹیسٹ خود  کریں۔۔وزارت صحت نے بڑا فیصلہ سنا دیا