آوارہ کتوں نےطالب علم کو نوچ ڈالا۔۔ دل دہلادینے والی ویڈیو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پنجاب میں آوارہ کتوں کی بھرمار، کتا کاٹے کے واقعات میں اضافے پر شہری خوفزدہ ہو گئے، انتظامیہ اگر مگر سے آگے نہ بڑھ سکی۔
تفصیلات کےمطابق آوارہ کتوں کی بہتات سے شہری خصوصاً بچے، بزرگ اور خواتین خوف و ہراس کا شکار ہیں لیکن ڈوگ بریگیڈ کی جانب سے کتے تلف کرنے کے لئے نہ ہونے کے برابر کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ کتوں کے کاٹنے کا ایک اور واقعہ رونما ہوا، ڈیرہ غازی خان میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے معصوم بچہ جان کی بازی ہار گیا۔ افسوس ناک واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
سکول میں ساتویں کلاس کے طالب علم شیخ مبشرمحمود پر خونخوار کتوں نےاس قدرحملہ کیاکہ وہ شدید زخمی ہو گیا ،معصوم بچہ ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا، سکول میں خوف ہراس،ریسکیو1122 کو آدھا گھنٹہ کال کرتے رہے،اپنی مدد آپ کے تحت موٹر سائیکل پر ہسپتال منتقل کیا،اطلاع ملنے پر گھر میں کہرام مچ گیا۔
سکول کے اندر کتوں کی وحشت کا شکار ہونے والا معصوم بچہ کتنا تڑپا ہوگا۔
— Anonymous (@baloch_PK9) January 31, 2022
مقامی ذرائع کے مطابق آوارہ کتوں کے کاٹنے کا واقعہ گورنمنٹ ایلیمینٹری لیبر اسکول (قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ مردانہ ڈیرہ غازی خان میں ) مورخہ31 جنوری صبح08 بجے سکول کی چاردیواری کے اندر پیش آیا pic.twitter.com/AGFv4cTiwv
دوسری جانب واقعہ پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اس افسوسناک واقعہ پرشدید برہمی کا اظہار کیا۔وزیر اعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر کی انکوائری رپورٹ پر ذمہ داروں کو فوری معطل کرنے کا حکم دے دیا۔چیف آفیسر ایم سی، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر ریسکیو 1122 اور پرنسپل گورنمنٹ سکول کو معطل کردیا گیا۔
وزیر اعلی عثمان بزدار کا کہناتھا کہ طالب علم کو سکول میں کتے کے کاٹنے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے،دلی رنج ہوا۔کتے کے کاٹنے کا واقعہ ڈیرہ غازی خان سمیت کہیں بھی دوبارہ نہیں ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: دلہے کی عجیب حرکت۔۔دلہن آپے سے باہر ۔۔دو خاندان لڑ پڑے۔۔آخر ہوا کیا تھا؟