پنجاب بھر میں‘‘کو ایجوکیشن‘‘ پر پاپندی

Feb 02, 2022 | 13:07:PM
 لاہور ، پنجاب ،پرائیویٹ کالجوں ، بی ایس آنرز ، کو ایجوکیشن پر پاپندی عائد
کیپشن:  طلبا وطالبات کلاس روم میں پڑھ رہے ہیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  پنجاب بھر کے پرائیویٹ کالجوں میں بی ایس آنرز میں’’ کو ایجوکیشن‘‘ پر پاپندی عائد، پاپندی کی خلاف ورزی پر کالجوں کا الحاق منسوخ کر دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ کالجوں میں بی ایس آنرز میں ’’کو ایجوکیشن‘‘ پر پاپندی عائد کردی گئی ہے۔ پنجاب کے پرائیویٹ کالجز میں بی ایس آنرز میں ’’کو ایجوکیشن‘‘ کی اجازت نہیں ہوگی، کالجزمیں بی ایس آنرز ڈگری کیلئے طلبا اور طالبات کی الگ الگ کلاسز ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: بارشوں کا طوفانی سپیل شروع۔سلسلہ کب تک چلے گا؟محکمہ موسمیات نے بڑا الٹی میٹم دیدیا
 ایک ہی کیمپس میں بی ایس آنرز کی مخلوط کلاسز  کی اجازت نہیں ہوگی، پرائیویٹ کالجوں کو سٹامپ پیپر پر بیان حلفی جمع کرانا ہوگا۔

بی ایس آنرز ڈگری کا الحاق لینے کیلئے 28 فروری فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ پرائیویٹ کالجوں کو بی ایس آنرز کی چیک لسٹ کے مطابق فارم جمع کرانا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیںکورونا کیسز میں اضافہ۔۔ تعلیمی ادارے 9 فروری تک بند