مہنگائی کا سونامی تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا:شیری رحمان

Feb 02, 2022 | 14:47:PM

(24نیوز) پیپلزپارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 2 سال کی بلند ترین سطح پر ہے، مہنگائی کا سونامی تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔مہنگائی نے لوگوں کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے۔

 پیپلزپارٹی کی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 0.39 فیصد اضافے کے ساتھ مہنگائی کی شرح اب 13 فیصد ہو چکی ہے، سالانہ بنیاد پر کوکنگ آئل کی قیمت میں 54.33 فیصد، دال 41.3 فیصد، جبکہ بجلی کے ٹیرف 56 فیصد بڑھے، ‏مالی سال پہلے 7 ماہ میں پیٹرول کی قیمت 35 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 30 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا، ایک سال کے اندر صحت کے شعبے میں 9.15 فیصد مہنگائی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: کسی کو عدم اعتماد کا شوق ہے تو پورا کرلے: شیخ رشید

مزیدخبریں