3 سالہ بچی سے زیادتی۔۔عدالت نے مجرم کو بڑی سزا سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے3 سالہ بچی سے زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنانے والے سفاک ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 16 سال قید کی سزا سنادی ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں بچی سے زیادتی کے ملزم کے خلاف کیس کی سماعت سیشن کورٹ کے جج شرقی نے کی، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 3 سالہ بچی سے زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنانے والے سفاک ملزم نعیم کو سزا سنادی۔عدالت نے ملزم نعیم کو مجموعی طور پر 16 سال قید کی سزا سنائی اور ملزم پر 60 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا گیا جبکہ ملزم کی اہلیہ کو عدم شواہد کی بنا پر بری کرنے کا حکم بھی دےدیا۔
یہ بھی پڑھیں: آوارہ کتوں نےطالب علم کو نوچ ڈالا۔۔ دل دہلادینے والی ویڈیو