ذیابیطس کے مریضوں کیلئے انتہائی مفید ایپ متعارف

Feb 02, 2022 | 17:07:PM
شوگر چیک کرنے کے لئے مائی شوگر ایب متعارف
کیپشن: مائی شوگر ایپ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (مانیٹرنگ ڈیسک)مریض ڈائری میں بلڈ شوگر ریڈنگ  لکھنے کی بجائے موبائل فون میں ایپلی کیشن کے ذریعے نہایت آسانی کے ساتھ شوگر لیول کا دھیان رکھ سکیں گے۔
  ذیابیطس میں مبتلا افراد کیلئے بھی ایک خودکار  اور آسان طریقہ متعارف کروایا گیا ہے۔اس نئے طریقے کے استعمال سے انہیں کسی ڈائری میں اپنی بلڈ شوگر ریڈنگ نہیں لکھنی پڑے گی بلکہ وہ اپنے موبائل فون میں ایپلی کیشن کے ذریعے نہایت آسانی کے ساتھ شوگر لیول کا دھیان رکھ سکیں گے۔

 نئی  ایپلی کیشن کا نام ’مائی شوگر ایپ‘ (MySugr)  ہے، یہ بلڈ گلوکوز  مانیٹرنگ کی حیرت انگیز جدید ڈیوائس ہے جسے پاکستان میں Accu-Chek Instant نے متعارف کروایا ہے۔یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی ذیابیطس کی ڈیٹا منیجمنٹ ایپ ہے جو موبائل فون میں بلیو ٹوتھ کے ذریعے وائرلیس کنیکٹیویٹی سے خود بخود میٹر کے ذریعے ایپ میں ڈیٹا کی وائرلیس منتقلی کو یقینی بناتی ہے۔

اس طرح نوٹ بک میں ریکارڈ رکھے بغیر مریض کبھی بھی کہیں بھی اپنے موبائل فون میں شوگر ریڈنگ دیکھ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کی ایم این اے پرپارلیمنٹ لاجز میں قاتلانہ حملہ۔۔ ملزم گرفتار

Accu-Chek Instant ڈیوائس کو کسی سیٹ اپ کی ضرورت نہیں۔ اس میں ٹارگٹ رینج انڈیکیٹر موجود ہے جو خون میں گلوکوز کی مانیٹرنگ کو آسان بناتا ہے۔ اپنی شوگر چیک کرنے کیلئے خون کی تھوڑی سی مقدار اسٹرپ پر لیں اور اسے ڈیوائس میں لگائیں اور صرف 4 سیکنڈز میں اپنی شوگر کے نتائج حاصل کریں۔اس ڈیوائس کی ایک اور نمایاں خصوصیت اس کا اسٹرپ ایجیکٹر ہے جو ٹیسٹ شدہ اسٹرپس کو صاف ستھرے طریقے سے ہٹانے میں مدد کرتاہے۔

یہ بھی پڑھیں:نورا فتحی کی بولڈ تصویر نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا

Accu-Chek Instant ڈیوائس وائرلیس کنکشن کے ذریعے اسمارٹ فون سے منسلک ہوتی ہے اور پھر ایپ کے ذریعے مریض کے بلڈ شوگر کے ڈیٹا کو محفوظ بناتی ہے، اس ڈیٹاکو مریض ناصرف جانچ سکتا ہے بلکہ اس کا تجزیہ بھی کرسکتا ہے۔

یہ ایپ ایک لاگ بک کے طور پر کام کرتی ہے اور ساتھ ہی ساتھ دن بھر صارفین کو صحت بخش غذاؤں کا انتخاب کرنے کیلئے رہنمائی بھی فراہم کرتی ہے جس سے صارفین کو اپنے بلڈ شوگر کی سطح کو سمجھنے اور کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔

مائی شوگر ایپ آسانی کے ساتھ پرنٹنگ یا ڈیجیٹل شیئرنگ کے لیے صارفین کا ڈیٹا مرتب کرتی ہے جس سے کسی بھی وقت اور کہیں بھی صارفین اپنے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں بلکہ واٹس ایپ اور ای میل کے ذریعے براہ راست اپنے ڈاکٹر کو رپورٹس بھی بھیج سکتے ہیں۔مائی شوگر ایپ اینڈرائیڈ اور آئی فون دونوں میں باآسانی استعمال ہوسکتی ہے اور اسے ڈاؤن لوڈ اور سیٹ اپ کرنا  بھی آسان ہے۔ یہ ایپ منظم طریقے سے صارفین کا ریکارڈ رکھنے کیلئے بہترین ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا کیسز میں اضافہ۔۔ تعلیمی ادارے 9 فروری تک بند

 اس ایپ کے ڈیٹا کو گوگل فِٹ اور ایپل ہیلتھ کے ساتھ بھی منسلک کیا جاسکتا ہے جس کی مدد سے صارفین اپنی ڈیجیٹل ہیلتھ ڈائری بناکر اپنی صحت کو متوازن رکھ سکتے ہیں۔یاد رکھیں ، ہر ایک دن جب آپ منظم طریقے سے اپنی شوگر کو کنٹرول کرتے ہیں تو یہ طریقہ کار آپ کی طویل مدتی صحت پر اچھے اثرات مرتب کرنے مددگار ثابت ہوتا ہے۔