ایران جوہری ہتھیاربنانےکا مواد حاصل کرنے کے قریب پہنچ چکا ، امریکی سینیٹر بوب میننڈرز

Feb 02, 2022 | 17:56:PM
امریکی، سینیٹ ،خارجہ، تعلقات، کمیٹی، سربراہ ،سینیٹر، بوب میننڈرز
کیپشن: امریکی سینیٹ میں خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے سربراہ سینیٹر بوب میننڈرز (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی سینیٹ میں خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے سربراہ سینیٹر بوب میننڈرز نے خبردار کیا ہے کہ ایران کو اس بات کی اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ کسی خراب سمجھوتے یا کسی ایسے عبوری معاہدے کے ذریعے ہمارے لئے خطرہ بنے جس کے ذریعے اسے اپنی جوہری صلاحیت بنانے کا سلسلہ جاری رکھنے کا موقع مل جائے۔میننڈرز نے خبردار کیا کہ "ایران جوہری ہتھیار تیار کرنے کے لئے مطلوب مواد حاصل کرنے کے قریب پہنچ چکا ہے"۔

العریبہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق میننڈرز نے صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ اور واشنگٹن کے بین الاقوامی شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ ایران پر مزید دباؤ ڈالیں۔ اس طرح تہران کے جوہری پروگرام ، میزائل پروگرام اور مشرق وسطی کے حوالے سے اس کے خطرناک رویے کا مقابلہ کیا جا سکے گا۔ اس میں امریکی اثاثوں اور اہل کاروں پر حملے شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بائیڈن انتظامیہ کے ذمے داران نے بتایا کہ امریکا اور اس کے یورپی حلیف پرانے جوہری معاہدے کو واپس لانے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:11 فروری کو زمین پر بڑی تباہی کا امکان۔۔ ناسا کا  انکشاف