(24 نیوز)سابق قومی کرکٹرسلمان بٹ کے بیان پر سرفراز احمد بھی میدان میں آگئے اور اہم بیان داغ دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کے سلمان بٹ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو بیچنے والا فکسر جب نیت پر بھاشن دے تو اللہ حافظ ہے ۔
واضح رہے کہ سلمان بٹ نے سرفراز احمد کی کپتانی پر تنقید کی تھی ،ان کا کہناتھا کہ سرفراز جو بھی کر رہے ہیں اس سے ان کی اچھی امیج نہیں بن رہی ،سرفراز بات نہیں کرتے وہ چیختے ہیں ،سلمان بٹ نے کہاکہ سرفراز کھلاڑیوں سے مشورہ نہیں کرتے حکم چلاتے ہیں،اگرخود ٹیم چلانی ہے تو شکست پر جواب بھی دیں ۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کی ایم این اے پرپارلیمنٹ لاجز میں قاتلانہ حملہ۔۔ ملزم گرفتار
سابق بلے باز نے کہاکہ دوسال سے کوئٹہ ہار رہی ہے اس کا ذمہ داری لیں ،ان کاکہناتھا کہ سرفراز کو اپنی پرفارمنس پر توجہ دینی چاہئے ،کھلاڑیوں پر دباﺅ نہ ڈالیں تاکہ وہ پرفارم کر سکیں ۔
یہ بھی پڑھیں: 11 فروری کو زمین پر بڑی تباہی کا امکان۔۔ ناسا کا انکشاف