لاہور قلندر نے پشاور زلمی کو 29 رنز سے شکست دیدی

Feb 02, 2022 | 19:45:PM
وہاب ,ریاض, شاہین, شاہ, آفریدی
کیپشن: وہاب ریاض اور شاہین شاہ آفریدی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل سیزن 7 کے میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے مقررہ اوورزمیں 200 رنز کا ٹارگٹ پشاور زلمی کو دیا  جس کے جواب میں پشاور زلمی ہدف کے تعاقب میں 170 رنز  پر ڈھیر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 7 کے نویں میچ میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز آمنے سامنے تھے، نیشل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئےمیچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی.  لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے مقررہ اوورزمیں 200 رنز کا ٹارگٹ پشاور زلمی کو دیا تھا جس پر وہاب الیون کی ٹیم مقررہ اوورز میں 170 رنز بنا سکی۔

 واضح رہے کہ قبل ازیں زلمی اور قلندرز نے 2، 2 میچز کھیل تھے دونوں ٹیموں نے ایک میچ جیتا جبکہ ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آج ہونے والے تیسرے میچ میں دنوں ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو  29 رنز سے مات دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: خوشخبری۔۔فیس بک میسنجر کا نیا فیچر ۔۔صارفین کی چیٹس محفوظ