آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے پروگرام کی چھٹی قسط کی منظوری دیدی 

Feb 02, 2022 | 22:51:PM

(24 نیوز)آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے پروگرام کی چھٹی قسط کی منظوری دیدی ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر خزانہ شوکت ترین نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے پروگرام کی چھٹی قسط کی منظوری دیدی ،آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلئے قسط کی منظوری دی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کی چھٹی قسط تقریباً1 ارب ڈالر ہے ۔

ادھر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری  نے کہا ہےکہ الحمدللّٰہ آئی ایم ایف کے بورڈ  نے پاکستان کا چھٹا نظرثانی بورڈ مکمل کر لیا ہے۔پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی قسط کے اجراء کا فیصلہ کیا ہے, اس فیصلے سے معیشت کے استحکام اور اصلاحات  کے عمل میں مدد ملے گی ۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: ایف سی ہیڈکوارٹر کے قریب زوردار دھماکا، فائرنگ

مزیدخبریں