(امتیاز علی) کراچی میں کینٹ اسٹیشن کے باہر ایک شخص نے لڑکی کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا۔
پولیس کے مطابق تیزاب گردی کی شکار لڑکی کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ واردات میں ملوث کامران نامی ملزم کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق کینٹ اسٹیشن کے باہر چوک پر ملزم نے لڑکی کے چہرے پر تیزاب پھینکا جس سے اس کا چہرہ اور ایک آنکھ متاثر ہوئی۔
یہ بھی پڑھیے: شیخوپورہ، زمین پھٹی نہ آسمان، خاتون کو برہنہ کرکے شرمناک تشدد
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی بس سے اتری تھی کہ ملزم نے حملہ کردیا، حملے سے قبل ملزم نے لڑکی سے موبائل فون بھی چھین لیا، فرار ہونے کی کوشش میں لوگوں نے ملزم کو پکڑلیا۔
پولیس کے مطابق تیزاب گردی کا واقعہ ذاتی رنجش کا لگتا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔