جرمانہ جمع کروانے کا مسئلہ حل، فائن کلیکشن سینٹر کی منظوری

Feb 02, 2023 | 10:47:AM

(24نیوز) ہائی ویز  اور موٹر ویز پر جرمانے جمع کروانے کا مسلۂ حل، این ایچ اے نے فائن کلیکشن سینٹر کی منظوری دے دی، جن علاقوں میں فائن کلیکشن سینٹر موجود نہیں وہاں مزید سینٹرز بنانے کی منظوری دے دی گئی۔

این ایچ ا کے مطابق نئے کلیکشن سینٹر بننے سے شہریوں کو دوران سفر جرمانے جمع کروانے میں مشکل نہیں ہوگی۔ کمپنیاں جرمانے اکٹھے کر کے این ایچ اے کو جمع کروائے گی اور ان تمام جرمانوں کو ٹینڈرز کے ذریعے مختلف کمپنیوں کو ایوارڈ دیا جائے گا۔

قومی شاہراہوں سمیت موٹرویز پر پندرہ نئے کلیکشن سینٹر بنائے جائیں گا۔ این فائیو پر پشاور اور اٹک ، ایم نائن ، لیاری ایکسپریس وے راولپنڈی میں کلیکشن سینٹر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حیدر آباد تا کراچی، مری ایکسپریس ہائی وے، پشاور رشکئی ، عبدالحکیم کمالیہ سیکٹر، ایم فائیو پر گھوٹکی سکھر ، حیدرآباد کراچی بائی پاس پر بھی فائن کلیکشن سینٹر بنایا جائے گا۔

مزیدخبریں